34

فیصل آباد ڈاکوئوں ، چوروں کی آماجگاہ بن گیا ، پولیس کی ناکہ بندیاں بیکار ، روزانہ سینکڑوں وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر 92وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین لئے گئے’ درجنوں شہری کار’ موٹرسائیکلوں اور موٹرسائیکل رکشائوں سے محروم ہو گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق طارق آباد میں طارق رشید سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ اسلام نگر کے قریب اسلم سے نقدی’ فون’ الائیڈ ہسپتال کے باہر فیصل رزاق سے 30ہزار روپے’ فون’ ہلال روڈ پر خلیل سے 15ہزار روپے’ فون’ جامعہ چشتیہ چوک کے امیر علی سے 10ہزار روپے’ فون’ اقبال سٹیڈیم کے قریب فرحان سے 25ہزار روپے’ فون’ امین پور بازار کے باہر اسلم سے 35ہزار روپے’ فون’ جی سی یونیورسٹی کے قریب ناصر شاہ سے نقدی’ فون چھین لیا’ گرین ویو کالونی راجے والا کے علی افضل کے گھر داخل ہونے والی خواتین 22لاکھ روپے کے زیورات’ نقدی لے اُڑیں’ ولی پورہ سے عاشق جاوید کے گھر سے قیمتی رشین بلی اور فون چور لے اُڑے’ مرضی پورہ میں خالد محمود سے 38ہزار روپے’ فون’ انور سے 8سو روپے’ فون چھین لیا’ گجر پیر دربار کے قریب وقاص سے 40ہزار روپے’ فون’ رضا ٹائون سے آمنہ مقبول کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ مدینہ آباد میں مختار احمد کے گھر کے تالے توڑ کر 5لاکھ کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چور لے اُڑے’ کوکیانوالہ کے زبیر جاوید سے 23ہزار روپے’ فون’ رضاآباد کے اکرام سے 25سو روپے’ فون’ صدیق آباد کے سلیم سے نقدی’ فون’ مدینہ آباد کے اظہر رفیق سے نقدی’ فون’ کشمیر پل انڈرپاس سے عبدالباسط سے موٹرسائیکل چھین لی گئی’ ماڈل سٹی میں اویس کے گھر کے تالے توڑ کر 30لاکھ کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چور لے اُڑے’ مدینہ ٹائون کے امتیاز سے نقدی’ فون’ 165 رب کے عثمان بشیر کی حویلی سے مویشی چوری ہو گئے’ ڈائیوو روڈ پر عابد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 6 ج ب کے زین کاشف سے نقدی’ فون’ 100 ج ب کے شوکت علی کے گھر سے بکرے’ 7 ج ب کے کامران خان سے نقدی’ فون’ خدیجہ میموریل ہسپتال کے باہر بشارت علی سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا گیا’ النجف کالونی کے فہد مقبول سے 70ہزار روپے’ فون چھین لیا’ اسد اﷲ کے گودام سے لاکھوں کا مال چور لے گئے’ چن ون روڈ پر شہزاد یعقوب سے 20ہزار روپے’ فون’ پرانے پاسپورٹ آفس کے قریب سلطان سے 56ہزار روپے’ فون’ شریف پورہ کے اویس سے نقدی’ فون’ گندھے کھوہ کے قریب ارسلان سے نقدی’ فون’ بسم اﷲ چوک کے زین العابدین سے نقدی’ فون’ محمد آباد کے سعود احمد سے نقدی’ فون’ محلہ فیروز شاہ کے سراج دین سے پرس چھین لیا’ گارڈن کالونی کے اسلم سے نقدی’ فون’ ڈی ٹائپ کالونی کے فہد الرحمن سے نقدی’ فون’ چناب چوک کے قریب شاہد سے نقدی’ فون’ نثار کالونی کے راحیل سے نقدی’ فون’ رمضان سے پرس چھین لیا’ 203 رب کے ناصر محمود سے نقدی’ فون’ 252 رب کے سہیل سفیان سے نقدی’ فون’ 253 رب کے طارق محمود سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ 243 رب کے مجاہد سے 25ہزار روپے’ فون’ 215 رب کے وقار حسین سے نقدی’ فون’ ڈھڈی والا کے سرفراز سے نقدی’ فون’ ستیانہ روڈ پر ریاض سے نقدی’ فون’ یونس ٹائون کے محسن علی سے 5ہزار روپے’ فون’ 230 رب کے قریب عمر رشید سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ٹی اینڈ ٹی کالونی کے قریب رضوان سے 10ہزار روپے’ فون’ نڑوالا بنگلہ روڈ پر علی رضا سے نقدی’ فون’ 34 ج ب کے زاہد سے نقدی’ 66 ج ب کے سلیم اختر’ 275 ج ب کی جنت بی بی سے نقدی اور پرس چھین لیا گیا’ جڑانوالہ روڈ بھٹہ خیردین کے قریب نذیر حسین سے دو لاکھ روپے’ 117 گ ب کے محمد احمد سے 16ہزار روپے’ فون’ 105 گ ب کے خالد سے 14ہزار روپے’ فون’ 629 گ ب کے اشفاق کی دکان سے ساڑھے تین لاکھ کا سامان لوٹ لیا’ 642 گ ب کے قدیر حسین سے 10ہزار روپے’ فون’ 33 گ ب کے عبدالرزاق کے گھر کی چھت سے 5لاکھ کی سولر پلیٹس چوری ہو گئیں’ 74 گ ب کے عرفان سے 42ہزار روپے’ فون چھین لیا’ 229 رب کے نور احمد سے 20ہزار روپے’ فون’ 33 گ ب کے فیاض کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے گئے’ 39 گ ب کے مبشر علی کا گھر لوٹ لیا’ 275 گ ب کے حافظ شوکت سے 30ہزار روپے’ فون’ 364 گ ب کے غلام عباس کی حویلی سے بکرے چوری’ 229 رب کے رانا فیصل سے پونے دو لاکھ’ 193 رب کے شاہ عالم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 266 رب کے مظہر عباس کی دکان کا صفایا کر دیا گیا’ 60 رب کے اعجاز سے 50ہزار روپے’ فون’ 69 رب کے عمران شاہد سے نقدی’ فون’ 430 گ ب کے شریف سے 40ہزار روپے’ فون’ قصبہ تاندلیانوالہ کے لیاقت علی سے 20ہزار روپے’ فون’ 556 گ ب کے اشرف سے نقدی’ فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی’ تلاش وبسیار کے باوجود ڈاکوئوں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے سجاد احمد’ رفیق کالونی کے جاوید نذر’ سیشن کورٹ سے رضوان’ ہیلتھ آفس سے حسان اصغر’ جھنگ روڈ پر مزمل’ گلبرگ سے فیاض احمد’ ڈائیوو روڈ پر یوحنا’ سلیمانیہ کالونی کے علی’ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے نصیر احمد’ کریسنٹ فارمیسی کے باہر زبیر’ کیپس کالج سے سلیم’ مدینہ پارک کے حسن رضا’ مدینہ ٹائون کے آکاش’ 208 چک کے انعام الحق’ امتیاز مارٹ سے طلحہ’ باگیوال کے یٰسین’ بھائی والہ کے ندیم مسیح’ وکٹوریہ مارکی سے رانا ندیم’ کوٹ خان محمد سے محمد انور’ ڈی گرائونڈ سے قاسم’ آئرن مارکیٹ سے محمد حسین’ جنرل ہسپتال سمن آباد سے شہزاد’ 225 رب کے واحد’ 56 ج ب کے عامر’ سبزی منڈی جڑانوالہ سے زاہد حسین’ واٹر ورکس جڑانوالہ کے سید عبدالستار’ 266 رب کے عرفان علی’ 56 ج ب کے عامر اور دیگر کی موٹرسائیکلیں’ موٹرسائیکل رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس تلاش کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں