16

فیصل آباد ڈاکوئوں کے نرغے میں ‘ آج پھر 55وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 55 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے مالیت کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موٹرسائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے، پولیس تلاش وبسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے قریب راجباہ روڈ سے زاہد لطیف سے ایک لاکھ روپے’ فون’ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب ذیشان حیدر سے اڑھائی لاکھ روپے’ فون’ غلام محمد آباد راجہ چوک کے قریب عبدالغفار بنک سے رقم لیکر نکلا تو ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، کلیم شہید کالونی نمبر1 کے قریب شاہد سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ اعظم آباد کے بلال سے 22ہزار روپے’ فون’ چک جھمرہ کے قریب خرم شہزاد سے 50ہزار روپے’ فون’ صداقت مل کے قریب توصیف احمد سے نقدی’ فون’ 154 رب کے ابوبکر کے گھر داخل ہونے والے ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، ملت ٹائون حسن چوک کے قریب شہباز سے نقدی’ فون’ باوا چک کے قریب اشتیاق احمد کے بہنوئی اور ہمشیرہ سے سات لاکھ کے زیورات’ نقدی اور فون لوٹ لیے گئے’ کمال پور انٹرچینج کے قریب شجاعت حسین سے نقدی’ فون چھین لیا گیا’ جڑانوالہ روڈ تیزاب مل کے قریب وسیم سے مسلح ڈاکو ساڑھے آٹھ لاکھ روپے’ فون لوٹ کر فرار ہو گئے، چباں روڈ پر احسن جاوید سے نقدی’ فون’ 260 رب کے قریب انیس سے نقدی’ فون’ 257 رب کے محمد سعید سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا گیا’ صدر کے علاقہ پولیس لائن کے قریب جمعہ خان سے نقدی’ فون’ 80 ج ب کے قریب ریاض حسین سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ جڑانوالہ روڈ سے ایمز کالج کے قریب اعجاز حسین’ 53 گ ب کے قریب عصمت اﷲ’ 24 گ ب کے محمد رئوف سے نقدی’ فون’ 644 گ ب کے قریب کار سوار قمر عباس سے ساڑھے چار لاکھ روپے’ فون’ خان بہادر شیر کے قریب ممتاز حسین سے 25ہزار روپے’ فون’ 210 گ ب کے اعجاز احمد سے 80ہزار روپے’ فون’ 69 رب کے بابر وسیم سے 13ہزار روپے’ فون’ 425 گ ب کے سہیل احمد سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ 424 گ ب کے مہر الطاف سے 60 ہزار روپے’ 509 گ ب عتیق سے موٹرسائیکل’ فون’ 555 گ ب کے ناصر ندیم سے فون’ نقدی’ 171 گ ب کے قیصر حسین سے ایک لاکھ روپے’ فون’ تاندلیانوالہ اوکاڑہ بائی پاس روڈ سے فرید احمد’ 138 گ ب کے نوید سے 80ہزار روپے’ فون چھین لیا گیا جبکہ ضلع کچہری سے امجد علی’ انصاری پارک سے حبیب اکبر’ شیخ کالونی سے نواز’ چوہڑ ماجرا صابری چوک کے سہیل جعفر’ 153 رب کے پرویز حسین’ حسن چوک سے سجاد حسین’ 100 ج ب کے نصیر’ بابا فرید روڈ سے فلک شیر ندیم’ 76 گ ب کے شہباز’ 215 رب کے عبدالقدیر’ زبیر کالونی سے اکمل’ 67 ج ب کے ذیشان علی’ 116 گ ب کے ذوالفقار علی’ موضع پنڈی عیسی کے ارشد علی’ 36 گ ب کے امجد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 562 گ ب کے بلال سے نقدی’ فون’ 266 رب کے عرفان’ تاندلیانوالہ سے سکندر حیات’ ارسلان’ 468 گ ب کے فصیح اﷲ کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال میں مریض کی عیادت کیلئے آنیوالے شہباز کی نقدی ‘چارٹرڈ بنک کے قریب علی رضا کا پرس چور لے اڑے’سیف آباد کے شاہد طارق’چناب چوک کے قریب احمد علی سے نقدی وفون’جی سی یونیورسٹی کے قریب عاصم خان گجر بستی سے عمران کا فون چور لے اڑے’سات ج ب کے شہباز کی فیکٹری سے 35لاکھ روپے ‘سیف کا کپڑا اورقیمتی سامان چور لے اڑے’مدینہ ٹائون کے پروفیسر عمیر رضا کے گھرکے تالے توڑکر چور تین لاکھ سے زائد مالیت کا سامان لے اڑے’کہکشاں کالونی میں رانا محمد یونس کی دکان کا صفایا کردیاگیا’محمد آباد کے حاجی اشفاق کے گھر سے بجلی کا میٹر’250ر۔ب کے ناصرکے ڈیرے سے بکریاں’37 ج ب کے لقمان کی فیکٹری سے چورٹرانسفارمراتارکر لے گئے’653گ ب کی کلثوم بی بی کے گھرکا صفایا کردیاگیا’562گ ب کے خلیل احمد کے گھر’564گ ب کے زمیندار ‘عرفان کے باغ سے تین لاکھ کا فروٹ چور لے اڑے’553گ ب کے اعجاز حسین کے ڈیرے سے مویشی’558گ ب کے سلطان احمد کی دکان کے تالے توڑکر چور بھاری مالیت کا سامان چور لے اڑے’پولیس نے ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں