27

فیصل آباد کی تاجر برادری نے ہمیشہ کار خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ‘ اے سی سٹی محمد زبیر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اللہ کی قربت اور خوشنودی حاصل کرنے کا واحد ذریعہ اس کی مخلوق کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے’ پریشانی اور مصیبت زدہ افراد کی مدد کر کے اللہ کی خوش کر سکتے ہیں اور فیصل آباد کے غیور تاجروں نے ہمیشہ کارخیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے جس کیلئے میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں’ ان خیالات کا اظہار سٹی اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے سپریم انجمن تاجران سمیت شہر بھر کی تاجروں تنظیموں کے منتخب نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین محمد امین بٹ’ صدر حاجی اسلم بھلی’ غلہ منڈی کے صدر میاں آصف اسلم’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب اسلم منج’ ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ منٹگمری بازار کے صدر حاجی عابد’ کشمیر اتحاد کے صدر چوہدری بہادر علی’ کارخانہ بازار کے صدر ذیشان ظفر’ بھوانہ بازار کے محمد علی’ گول بازار کے صدر میاں ابوبکر’ جھمرہ روڈ کے صدر طارق قادری’ عبدالرحمن’ ذیل گھر کے چیئرمین حاجی یونس کے علاوہ تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں