8

فیصل آباد کے بڑھتے ہوئے مسائل پر اظہار تشویش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان رانا زاہد تو صیف نے فیصل آباد کے بڑھتے ہوئے مسائل اور متعلقہ اداروں کی مسلسل لاپرواہی’ عدم توجہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں پاکستان کا مانچسٹر” لاوارث” ہو چکا ہے سڑکیں شکستہ حالی کا شکار ہیں گھنٹہ گھر سے ملحق آٹھ بازاروں میں گاڑیوں کی پارکنگ سنگین مسئلہ بن چکا ہے لہٰذا پارکنگ پلازے قائم کئے جائیں ۔ پی ایچ اے کی تمام تر توجہ تشہیری بورڈز کا ٹیکس اکٹھا کرنے پر مرکوز ہے شہر کے پارک اور گرین بیلٹ اجڑ چکے ہیں میں نے اپنے دور ضلعی حکومت میں انڈر پاسز کے منصوبے بنائے تھے جن پر پیش رفت نہ ہو سکی ہے’ شہر میں سیوریج اور صفائی کا نظام بھی بگڑ چکا ہے دیہی علاقہ جات میں کئی سکولز عمارتوں سے محروم ہیں اور اساتذہ کی کمی ہے پی ایچ اے سمیت کئی سرکاری محکمے سفید ہاتھی بن چکے ہیں ضروری ہے کہ لاہور کی طرح فیصل آباد کے عوام کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں اور انہیں تمام تر سہولیات بہم پہنچائی جائیں’ رانا زاہد توصیف نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک نظام میں بہتری لانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں’ انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر عوام کے بڑھتے مسائل کے تدارک کے لئے بلدیاتی نظام لانے میں ہرگز تاخیر نہیں کرنی چاہئے جبکہ بلدیات کا نظام مزید مضبوط اور موثر بنانے کی ضرورت ہے’ ڈویژنل کمشنر فیصل آباد کو چاہئے کہ وہ فیصل آباد کو مسائل سے پاک کرنے اور مختلف پراجیکٹس شروع کرنے کیلئے حکومت پنجاب سے فنڈز کی منظوری کیلئے اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں