فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ضلعی ناظم رانا زاہدتوصیف نے ملک کے تیسرے بڑے شہر اور پاکستان کے مانچسٹر فیصل آباد کے بڑھتے ہوئے مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد کی زبوں حالی کے خاتمہ اور خوبصورتی میں اضافہ کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت فیصل آباد کے دیہی علاقہ جات بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں جبکہ سکولوں کی اپ گریڈیشن بھی ضروری ہے فیصل آباد کے عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں’ جبکہ گذشتہ چند سالوں سے سیوریج سسٹم بھی بگڑ چکا ہے بارش کے ایام میں واسا کی نااہلی سامنے آ جاتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ شہر کی شکستہ حال سڑکوں کی مرمت اور شہر کے اہم چوکوں ‘ شاہراہوں پر نصب ٹریفک سگنلز کی درستگی بھی ضروری ہے پرانی سبزی منڈی ناظم آباد میں چند سال قبل آئی ٹی یونیورسٹی کے لئے جگہ مختص کر دی گئی ہے۔
30