فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد کے تمام ڈی ایس پیز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں ڈی ایس پی گلبرگ سلیم حیدر شاہ کو ڈی ایس پی ننکانہ’ اسکی جگہ ڈی ایس پی سول لائن رانا عطاء الرحمن کو ڈی ایس پی گلبرگ’ ڈی ایس پی بٹالہ کالونی میاں خالد کو ڈی ایس پی سول لائن’ ڈی ایس پی پیپلزکالونی ملک طارق کو ڈی ایس پی بٹالہ کالونی’ ڈی ایس پی فیکٹری ایریا منصور بلال چیمہ کو ڈی ایس پی صدر’ ڈی ایس پی جڑانوالہ عظیم بھٹی کو تبدیل کر کے انکی جگہ ڈی ایس پی خالد جاوید کو ڈی ایس پی جڑانوالہ کا چارج دے دیا۔ ڈی ایس پی تاندلیانوالہ ملک ظفر اقبال کو ڈی ایس پی ٹوبہ’ ڈی ایس پی انٹرنل اکائونٹی بیلٹی عابد ظفر کو ڈی ایس پی تاندلیانوالہ’ اے ایس پی شاہ رخ خان کو تبدیل کر کے اسکی جگہ جھنگ سے ڈی ایس پی ملک شاہد کو ڈی ایس پی تاندلیانوالہ’ ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ عثمان وڑائچ کو ڈی ایس پی نشاط آباد’ وہاں پر تعینات ڈی ایس پی سیف اﷲ بھٹی کو سنٹرل پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈی ایس پی لیگل تھری نصراﷲ خان نیازی کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی پیپلزکالونی’ ڈی ایس پی صفدرآباد توصیف خان کو ڈی ایس پی سرگودھا روڈ تعینات کر دیا۔ تبدیل ہونے والے ڈی ایس پیز کو فوری طور پر اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سی پی او فیصل آباد سید علی ناصر رضوی نے ضلع بھر کے 44 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نئے تعینات ہونے والوں میں بشارت علی اعوان کو ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون’ سفیان بٹر کو ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ’ رائے آفتاب احمد کو ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا’ عبدالجبار کو ایس ایچ او تھانہ سول لائن’ فرح بتول کو ایس ایچ او تھانہ وومن’ سب انسپکٹر عتیق شاہ کو ایس ایچ او تھانہ کوتوالی’ انسپکٹر محسن منیر بسرا کو ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار’ باسط ناظر رندھاوا کو ایس ایچ او تھانہ ریلبازار’ خالد پرویز کو ایس ایچ او تھانہ ترکھانی’ رانا مغفور کو ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد’ رانا راشد کو ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ’ ارسلان باری کو ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا’ سب انسپکٹر میاں واحد کو ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد’ عاصم مہیس کو ایس ایچ او تھانہ گلبرگ’ خواجہ عمران منان کو ایس ایچ او تھانہ رضا آباد’ افضل چیمہ کو ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ’ یوسف شہزاد کو ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ’ جنید نذیر گجر کو ایس ایچ او تھانہ پیپلزکالونی’ ذیشان خالد رندھاوا کو ایس ایچ او تھانہ ملت ٹائون’ آصف طور کو ایس ایچ او تھانہ گڑھ’ رائے آصف کو ایس ایچ او تھانہ مرید والا’ رضوان شوکت بھٹی تھانہ سٹی جڑانوالہ’ ریاض الدین گجر ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ’ قیصر مختار گجر ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ’ اعجاز ڈار ایس ایچ او تھانہ ساندل بار’ عمران جاوید ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی’ سرفراز رندھاوا ایس ایچ او تھانہ فیڈمک’ شیخ شعیب ایس ایچ او تھانہ سمن آباد’ علی اکرام ایس ایچ او تھانہ صدر’ عمر سرفراز ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ’ حماد یوسف ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ’ عابد سندھو ایس ایچ او تھانہ روشن والا’ معظم گجر ایس ایچ او تھانہ منصور آباد’ شاہد اعوان کو ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن’ رانا آصف ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ’ میاں مجاہد ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری’ آفتاب احمد ترہانہ ایس ایچ او تھانہ بلوچنی’ ریاض احمد ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ’ شکیب رضا ایس ایچ او تھانہ ستیانہ’ خالد کلیار ایس ایچ او تھانہ باہلک’ رانا جاوید ایس ایچ او تھانہ ڈی ٹائپ کالونی’ یاسر وزیر ایس ایچ او تھانہ کر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی ہے۔
34