فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم نے الیکشن ڈیوٹی کی ٹریننگ سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ، سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد کاشف ضیاء نے الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر 125 اساتذہ کی فہرست جاری کر دی۔ سی ای او ایجوکیشن نے متعلقہ ڈی اوز ایجوکیشن کو غیر حاضر اساتذہ کے خلاف ایکشن لیکر رپورٹ فوری جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ اساتذہ کی دوبارہ الیکشن ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا جائے۔ سی ای او نے بتایا کہ ایجوکیشن ڈیوٹی سے راہ فرار اختیار کرنے والے اساتذہ کو نوکری سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔ الیکشن ٹریننگ کے بعد ہی اساتذہ اکرام ملک بھر میں ہونیوالے شفاف انتخابات میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
