24

فیصل آباد کے 21صوبائی حلقوں میں 700کے لگ بھگ امیدواروں کے کاغذات جمع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے مزید دو دن کی توسیع کر دی جبکہ گزشتہ روز ضلع فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کی21 سیٹوں کیلئے سابق ممبران اسمبلی سمیت درجنوں نئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر سے مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے اور پاکستان تحریک انصاف’ پاکستان مسلم لیگ (ن)’ پاکستان پیپلزپارٹی’ جماعت اسلامی’ پاکستان سنی تحریک سمیت دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے سینکڑوں امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے اور الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ پی پی97 سے 24′ پی پی98 سے 38′ پی پی99 سے 43′ پی پی100 سے 38′ پی پی101سے 26′ پی پی102 سے 22′ پی پی103 سے 19′ پی پی104 سے 17′ پی پی105 سے 31′ پی پی106 سے 18′ پی پی107 سے 21′ پی پی108 سے 29′ پی پی109 سے 22′ پی پی110 سے 19′ پی پی111 سے 31′ پی پی112 سے 39′ پی پی113 سے 18′ پی پی114 سے 33′ پی پی115 سے 17′ پی پی116 سے 39 اور پی پی117 سے 25 امیدواروں کی طرف سے کاغذات جمع کروائے گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے 16 مارچ تک توسیع کر دی اور امیدواروں کی ابتدائی فہرست 17 مارچ کو شائع کی جائے گی جبکہ دیگر شیڈول برقرار رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں