16

فیض اللہ کموکا نے PP-112 کے تمام امیدواروں کو ایک ٹیبل پر بٹھا دیا

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف ویسٹ ریجن پنجاب کے صدر چوہدر ی فیض اللہ کموکا نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر فیصل آباد شہر کے حلقہ پی پی 112سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ایک درجن کے لگ بھگ امیدوارو ں کو ایک ٹیبل پر بیٹھا دیا۔ تمام امیدواروں کا چوہدری فیض اللہ کموکا کی قیادت پر اعتماد کا اظہار اور سب نے اکٹھے ہو کر این اے 109کے 19مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں چوہدری فیض اللہ کموکا کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق چوہدری فیض اللہ کموکا کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پی پی 112سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند امیدواروں سردار ندیم صادق ڈوگر’ رانا احتشام جاوید’ ولید ارشد ڈوگر’ رانا اسرار احمد ‘ملک شہبازامیر علی اعوان و دیگر شریک ہوئے۔ جنہوں نے کہا کہ ہم اکٹھے ہوکر این اے 109کا ضمنی الیکشن لڑیں گے اور چوہدری فیض اللہ کموکا کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیںگے۔ ان امیدواروں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی قیادت جسے ٹکٹ دے گی وہ اس کا ساتھ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں