10

فیک نیوز نے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیک نیوز نے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا ہے۔غلط پروپیگنڈہ کرنے سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب ہو رہا ہے۔یہ بات مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان علما کونسل علامہ طاہر الحسن نے اپنے خصوصی بیان میں کہی اور مزید کہا کہ پاکستان ایک پر امن اور اسلامی فلاحی ریاست ہے اس کیخلاف مسلسل غلط پروپیگنڈہ درد سر بن گیا ہے۔ فیک نیوز پھیلا نے والوں کیخلاف حکومت پاکستان موثر اقدامات کرے تاکہ پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والے عبرت کا نشان بن جائیں۔ مذہبی وسیاسی انتہا پسندی اور پر تشدد واقعات لمحہ فکریہ ہے، کرم اور اسلام آباد کے حالات سب کے سامنے ہیں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے مگر جھوٹی آوازیں لگانے والے عالمی سطح پر لوگوں کو گمراہ کر کے پاکستان کیخلاف ایک منظم سازش کر رہے ہیں۔ پاک فوج اور سلامتی کے ادارے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں مگر بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے پاکستان کو ہر سطح پر جھوٹی خبریں پھیلا کر کمزور کرنے کی منظم سازش کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں