فیصل آباد(پ ر )جماعت اسلامی پی پی113کے امیرڈاکٹربشیراحمدصدیقی،جنرل سیکرٹری چوہدری نویداسلم،امیدوارصوبائی اسمبلی میاں عبدالستاربیگا، چوہدری انعام الحق ،رانا وسیم احمد ایڈووکیٹ،چاندزیب خان اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور کشمیریوں نے ثابت کردیا کہ وہ پاکستان کی شہ رگ ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جماعت اسلامی ان مسائل کو ہر فورم پر اٹھاتی رہے گی، میاں عبدالستاربیگانے کہا بھارت کو 5 اگست 2019 کے اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لینا چاہیے، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق خود ار ا دیت کے مکمل حصول تک ثابت قدمی سے واضح طور پر حمایت جاری رکھی گی۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر بارود کا ڈھیر ہے۔خطے میں اس تنازع کے باعث ایٹمی جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔
22