فیصل آباد(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 114 سے امیدوار چوہدری شکور گجر نے کہا ہے کہ ذو الفقار علی بھٹو شہید دنیا کے عظیم اور ذہین لیڈر تھے۔ ان کی ذہانت کی پوری دنیا معترف تھی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو دنیا کے عظیم لیڈر تھے۔ قائد عوام نے سقوط ڈھاکا کے بعد پاکستان کے عوام کو یکجا کیا۔ اپنے سیاسی و سفارتی تدبر کے ذریعے دشمن سے 90 ہزار جنگی قیدیوں کو رہا کروایا اور ہزاروں مربع کلومیٹر رقبہ واگزار کرایا۔ انہوں نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی ۔ غریب عوام کے حقوق کے لیے اپنی جان قربان کر دی لیکن کسی ڈکٹیٹر کے سامنے سر نہیں جھکایا بھٹو شہید ، بی بی رانی شہید کے مشن کی تکمیل کے لیے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 96ویں یوم پیدائش کے موقعہ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری شکور گجر نے مزید کہا کہ شہید بابا نے مسئلہ کشمیر پر قائد عوام نے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کی بات کی تھی ۔
