23

قاتل کوسزائے موت اورساتھیوں کودیگر سزائوں کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹر کٹ سیشن جج طارق ایوب نے تھانہ بٹالہ کالونی کے مقدمہ قتل واقدام قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عبدالجبار کو سزائے موت اوراسکے ساتھیوں کودیگرسزائوں کا حکم سنا دیا۔عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید سخت کی سزا بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق گزشتہ برس ملزمان عبدالجبار’عبدالغفار’علی رضا وغیرہ نے زمین کے تنازعہ پر محمد حسنین کوقتل جبکہ محمد اصغر اوراکبرعلی کوگولیاں مار کر زخمی کردیا۔فاضل جج نے سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر مجرم عبدالجبار کوسزائے موت اور5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ اسکے ساتھی عبدالغفار کومجموعی طور پر 17سال قید اور30ہزار روپے جرمانہ’مجرم علی رضا کو مجموعی طور پر 16سال قید اور 5لاکھ 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں