19

قاتل کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کاحکم

گوجرہ(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج گوجرہ حافظ رضوان عزیز نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہو ئے جرم ثابت ہو نے پر ملزم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔تفصیلات کے تھانہ سٹی پولیس نے30.06.19کو نیو ماڈل ٹائون کے نوید نذیر کی مدعیت میں اس کے بھائی وحید نذیر کو اس کی دکان واقع مین بازار میںفائرنگ کر کے قتل کر نے کے الزام میں مہدی محلہ گوجرہ کے شیخ نعیم کیخلاف مقدمہ درج کر کے چالان پیش عدالت کیاتھاجس پر فاضل عدالت نے مقدمہ کی سماعت کر تے ہو ئے جرم ثابت ہو نے پر ملزم کو سزائے موت کا حکم سنادیا جبکہ دولاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مذید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ملزم کوعدالت سے گرفتار کر کے جیل بجھوادیاگیاہے۔مدعی کی طر ف سے اسد بشیر ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں