صفدرآباد(نامہ نگار)قاضی ضیاء اللہ ڈینٹل کلینک موچی بازار والے کی موٹر سائیکل کوئی نامعلوم چور اس وقت لے اڑا جب وہ اپنی موٹر سائیکل اپنے گھر کے باہر کھڑی کر کے اندر گئے ،واپس باہر نکلے تو ان کی موٹر سائیکل غائب تھی۔قاضی ضیاء اللہ نے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ کو بتایا کہ کہ اپنے کلینک سے گھر گئے اور موٹر سائیکل باہر کھڑی کر دی اور لاسے لاک لگا دیا ۔جب وہ گھر سے اپنی دکان پر جانے کے لئے باہر نکلے تو ان کی موٹر سائیکل نمبر1618 ایل ای ڈی وہاں سے غائب تھی۔
