36

قتل سمیت دیگر مقدمات میں اشتہاری مجرم اپنے دشمنوں کا نشانہ بن گیا

چنیوٹ(نامہ نگار)قتل سمیت دیگر مقدمات میں اشتہاری مجرم اپنے دشمن کا نشانہ بن گیا،دیرینہ دشمنوں نے مبینہ فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانہ چناب نگر کے علاقہ چک نمبر44میں سابقہ دشمنوں نے مبینہ فائرنگ کر کے عرفان قیصر عرف صدام ولد فضل قوم وسیر کو قتل کردیا عرفان قتل سمیت دیگر مقدمات میں اشتہاری مجرم بھی تھا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل لالیاں،ایس ایچ او تھانہ چناب نگر ودیگر افسران موقع پر پہنچ گئے پولیس کی جانب سے حسب ضابطہ کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں