فیصل آباد(پ ر)آستانہ عالیہ بھکھی شر یف مفتی پیرسیدمحمد نوید الحسن شاہ مشہدی نے کہا کہ ہمیں نماز پنجگانہ کی ادائیگی ،قرآن و سنت کی پیروی اور حقیقی محبت رسولۖ کے ساتھ بلا تفر یق رنگ و نسل احترام انسانیت کے لافانی پیغام کو ہر حال میں عملی جامہ پہنا کر عام کرنے کی اشد ضر ورت ہے جیسا کہ محدث اعظم پاکستان عالم دین باعمل حضرت پیرمولانا سردار احمدرضوی جیسی عظیم ر و حا نی ہستی نے بغیر کسی بھی لالچ و حرص اپنی سا ری ز ند گی دورہ حدیث کے ذریعے ہزاروں علماء کو دین مبین اور محبت رسولۖ کاعملی سبق دیا ہے جو ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ۔قرآن و سنت کی دوری نے ہمیں تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔اسوہ شبیری کو عام کرنیکی ا شد ضرورت ہے۔ناموس رسالت کی چوکیداری اور تحفظ دین حق کی شرط اول ہے ۔خالی نعرہ بازی سے غلامی رسول کا حق ادا نہیں ہو گا ہماری تباہی اور بربادی کی اصل وجہ دین مصطفی ۖ کے فکر آمیز حقائق سے چشم پوشی او ر ا پنے قول و فعل میں منافقانہ طرز عمل ہے۔
29