36

قرآن و حدیث کی تعلیم کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ‘ ڈاکٹر مفتی محمدیونس رضوی

جڑانوالہ(نامہ نگار)جامع مسجد بلال محمد علی پارک جڑانوالہ میں ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان وامیر جماعت اہلسنت جڑانوالہ پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی سربراہ ادارہ نے ختم بخاری شریف کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام بخاری نے اپنی صحیح بخاری کے ذریعے لوگوں تک حضورۖ کی عظمت، سیرت اور محبت کا پیغام پہنچایا۔ہمارے ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا ملک کا بہت بڑا سرمایہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن وحدیث کی تعلیم کے بغیر کامیابی ممکن نہیں اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری اولادیں زندگی کے ہر شعبہ میں آگے بڑھیں اور اچھی زندگی گزاریں ملک و ملت کی خدمت کریں تو ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم انہیں قرآن وحدیث کی تعلیم دیں۔اگر ہمارے بچے دین پڑھیں گے قرآن سمجھیں گے حضور ۖ کی احادیث سمجھیں گے آپ کی سیرت پڑھیں گے تو انہیں بڑوں کے احترام کا پتا چلے گا والدین کی عزت اور مقام کا پتا چلے گا۔ بزرگوں کے احترام اور ادب کے بارے میں معلومات ملے گی ۔ جب تک ہم اپنے بچوں کو اچھی صحبتیں نہیں دیں گے، ان کو خود وقت نہیں دیں گے ان کی خود رہنمائی نہیں کریں گے اس میڈیا کے دور میں اگر ہم نے نئی نسل کی رہنمائی نا کی تو ہماری نئی نسل بربادی کی طرف چل پڑے گی اور بے راہروی کا شکار ہو جائے گی۔اپنی نئی نسل کو بے راہروی سے بچانے کیلئے،ان کو صحیح رہنمائی دینے کیلئے اور انہیں ہر میدان میں ترقی دینے کیلئے ہمیں خود توجہ دینی پڑے گی،ان کی نگرانی کرنی پڑے گی، انہیں وقت دینا پڑے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں