36

قرآن و سنت کا پیغام ہرخاص و عام تک پہنچانا وقت کا تقاضا ہے ‘ ریاض کھرل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جے یو پی کے زیر اہتمام سالانہ عظمت و شان مصطفی کانفرنس کا انعقاد جامعہ لاثانی میں کیا گیا جس میں جملہ مکاتب فکر کے معززین وطبقات نے شرکت کی اس موقع پر ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ کہ سرکار دوعالم حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ درحقیقت پیغام ربانی کی عملی تفسیر رہتی دنیا تک مینارہ نوراور مشعل راہ ہے اس پر عمل پیرا ہونے سے زیادہ تقوی و شرف۔ پرہیز گاری۔ پناہی گاہ قرب الہی کا ذریعہ وظیفہ کوئی نہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن وسنت کا پیغام لوگوں تک پہنچایا جائے تاکہ امت مسلمہ اس پر عمل پیرا ہوں اور پھر ذلت و رسوائی سے نجات ۔عزت سرفرازی مقدراور عظمت رفتہ کا ظہور ممکن ہوسکے علامہ محمد تنویر طاہر راٹھوڑ پیر محمد صدیق رحمان احمد خالقی نے کہا کہ اتحاد امت بین المذاہب رواداری ۔مکالمہ و دانائی اور قومی اتحاد کی اشد ضرورت ہے تاکہ قومی یگانگت سے ملک و قوم کا بھلا اور استحکام پاکستان خوشحال قوم کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی و سلامتی اور شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں