51

قرآن پاک کی بے حرمتی اشتعال انگیزاقدام ہے

فیصل آباد(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ کے سٹی صدر ملک بابر علی بھٹونے کہاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی اشتعال انگیز اقدام ہے جسکی پیپلز پارٹی بھرپور مذمت کرتی ہے۔سویڈن واقعے سے انتہا پسندی کی آگ بھرکے گی ۔نگران وزیراعلی محسن نقوی کی تعیناتی خوش آئین بات ہے ۔ عمران نیازی کے کئی کارڈز فیل ہوچکے ہیں جو باقی بچے ہیںوہ بھی ناکامی سے دوچار ہونگے ۔ مریضوں کو ادویات نہیں ملے گی تو مسائل میں اضافہ ہوگا۔ 6 ارب ڈالر کی فارماسیوٹیکل انڈسٹری اس وقت مالی مشکلات کا شکار ہے،حکومت نے مسائل حل نہ کئے تو اگلے ماہ فارما انڈسٹری بند ہو جائے گی کی خبریں تحریک انصاف کا میڈیا سیل موجودہ وفاقی حکومت کیخلاف چلا رہا ہے پیپزل پارٹی ایسی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں