38

قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف مزدوروں کا احتجاج

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مزدوروں کااحتجاج سویڈن کے خلاف نعرے بازی.تفصیلات کے مطابق پاکستا ن لیبر قومی موومنٹ کی قیادت ے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سدھار میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اتتجاجی ریلی ڈوگر چوک سے 65ج ب تک نکالی گئی۔مزدور قیادت و شرکا کا کہنا تھا کہ ہم سویڈن گورنمنٹ کو متنبہ کرتے ہیں کہ تمام مسلمان قرآن پاک کی حرمت پر جان نثار کرنے والی قوم ہیں ،حرمت قرآن پر کسی قسم کی ہرزہ سرائی ہمارے لئے سخت ناقابل برداشت ہے, کروڑوں مسلمانوں کے جزبات مجروح ہوئے ہیں آزدی اظہار کی آڑ میں مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے ایسے واقعات پر حکومت کی جانب سے مذمت کے الفاظ نا کافی ہیں مسلمان حرمت قرآن کے لیے جان بھی قربان کرسکتے ہیں ایسیواقعات سے دنیا میں امن و امان کی صورتحال کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں قرآن پاک کی بحرمتی کا واقعہ بے معنی اشتعال انگیزی اور اسلام دشمنی پر مبنی عمل ہے جسے اہل اسلام قبول نہیں کرسکتے احتجاجی ریلی کی قیادت شیخ نثار احمد ۔ملک ممتاز۔رانا ریاض۔خالد بھولانے کی جس میں سینکڑوں مزدور کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں