45

قرآن کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی

فیصل آباد(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ پنجا ب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حا فظ محمد امجد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کی بھرپور مذمت کرتی ہے قرآن پاک کی بیحرمتی سے دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ۔ سٹاک ہوم سویڈن میں انتہا پسند سیاستدان راسموس پالوڈن کو سویڈن حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بیحرمتی کیلئے مظاہروں کی اجازت دینا انتہائی شرمناک اقدام ہے جس کو آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کیا جا رہا ہے ۔ عالمی برادری ا س سنگین مسئلے کو حل کریں اور مسلم ممالک کے حکمران اپنا متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں