گوجرہ(نامہ نگار) قرآن مجید آخری الہامی کتاب ہے جس کی توہین سابقہ تمام الہامی کتابوں کی توہین کے مترادف ہے حالیہ دنوں میں سویڈن اور ہالینڈ میں پولیس کی سرپرستی میں قرآن مجید کی بے حرمتی پورے یورپ کی گھٹیا ذہنیت کی عکاسی ہے۔اظہارِ رائے کی آزادی کے نام پر مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کسی طور اجازت نہیں دی جا سکتی۔ان خیالات کا اظہار انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما عمیر عقیل چوہدری نے قرآن مجید کی توہین کے ردعمل میں مختلف اساتذہ تنظیموں کی جانب سے بلائے گئے احتجاجی اجلاس میں کیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے تمام ممالک کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعلقات پر نظرثانی کی جائے اور تمام مسلم ممالک کے ساتھ مل کر ایسا مؤثر لائحہ عمل تیار کیا جائے جس سے عالم کفر ان مذموم حرکات سے باز رہے۔اجلاس کے شرکاء نے آخر پر سویڈن اور ہالینڈ کے خلاف متفقہ مذمتی قرارداد بھی پاس کی۔
32