فیصل آباد (پ ر) چیئرمین پا ک سعودی بزنس کونسل حافظ محمد شفیق کاشف نے وفاق المدارس السلفیہ کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا اور نسل پرستی کے بڑھتے واقعات مغرب کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔ سویڈن میں آخری الہامی کتاب کی توہین کا واقعہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سویڈن حکومت کی ایک غیر معروف شخص کو مسلمانوں کی مقدس کتاب پر گھناونے حملے کی اجازت دینے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ واقعہ انسانی حقوق کی پامالی ہے اور آزادی اظہارِ رائے کا سرا سر غلط استعمال ہے۔ قرآن کریم آخری آسمانی کتاب ہے ، اسکی حرمت کے لیے ہر مسلمان جان دینے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا اور نسل پرستی کے بڑھتے واقعات مغرب کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔ دنیا کے کسی بھی دوسرے مذہب کی طرح مسلمانوں کو اپنے مقدسات کی توہین برداشت نہیں ۔ سویڈن کی حکومت ایسے شر پسند عناصر کی جانب سے جاری امتیازی تحریکوں کو لگام دے۔
37