فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) قرآن مسلما نو ں کے لیے راہ ہدایت بھی ہے اور راہ نجات بھی ۔اسکی بے حرمتی روکنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا کے (2) ارب مسلمانوں کو متحد ہونا پڑے گا۔ قر آن پاک کی بے حرمتی پوری مسلم امہ ے جذ با ت کی بے حرمتی ہے۔سویڈن، ڈنمار ک اور اس سے پہلے ہونے والے واقعات پر پاکستان سمیت عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔آزادی اظہار کے نام پر قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔ مسلمان قرآن پاک سے رشتہ مضبوط رکھتے تو باطل قوتوں کی آئے روز قرآن پاک کے بے حرمتی کی ہمت نہ ہوتی۔حکمران اس مسئلے کو اوآئی سی، اقوام متحدہ سمیت دیگرعالمی فو رمز پر اٹھائیں۔قرآن پاک کی بے حرمتی اور نبی پاک کی توہین کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار مقررین نے مشائخ کانفرنس میں کیا۔جس کی صدارت سجادہ نشین ڈاکٹر مخدوم سید محمدحبیب عرفانی نے کی۔مقررین نے کہا کہ خانقاہیں اپنے ہاں آنے والوں کی زندگیاں قرآن و حدیث کے مطابق بسر کرنے پر زور دیتی ہیں۔آزادی اظہار کے نام پر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جا سکتی معاملے کو عالمی فورمز پر اٹھانا تمام مسلم ممالک کی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔سجادہ نشین حسین آباد شریف منڈی بہاالدین پیر سید شمس الرحمن مشہدی نے خصوصی خطاب میں کہا سید محمد حبیب عرفانی کو اللہ نے نفیس فطرت، سیرت اور صورت عطا کی ہے انہوں نے کہا کئی دہائیوں سے پوری دنیا میں جہاں کہیں ناموس رسول ، ناموس آل رسول اور حرمت قرآن پر حملے ہو رہے ہیں یہ دین بیزار لوگوں کی فطرت ہے (14) سو سال سے یہ قرآن کی حقانیت اور سچائی سے ڈرتے ہیں عالم کفر اس کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہے آج کے مسلمان کو معیشت، ڈالر سے،سونے چاندی سے زیادہ پیار ہے آج ہمارا قرآن سے تعلق کمزور ہو گیا اورجذباتی وابستگی نہیں رہتی، دھرنوں، احتجاج، گھیرا جلا سے مسئلہ حل نہیں ہوگا آستانوں سے تعلیمی اداروں تک قرآن سے وابستگی کی تحریک پیدا کرنا ہو گی ہمیں قرآن پاک سے تعلق مضبوط کرنا ہوگا، قرآن صرف تلاوت کیلئے نازل نہیں ہوا اس کی ہر بات پر تدبر اور غوروفکر کرنا ہو گا، قرآن عمل کرنے کے لئے بھیجا گیا ہے ہمیں اس بات کی تبلیغ کرنا ہو گی۔قرآن پاک دہشت گردی پھیلانے کے لیے نہیں شفا اور رحمت بانٹنے کی آفاقی کتاب ہے۔ ہمیں زیادتی کا بدلہ بہتری کے ساتھ دینا ہو گا۔ کیونکہ قرآن مجید کتاب رحمت ہے۔ محفل سماع کے بعد خصوصی دعا دیوان احمد مسعود فاروقی چشتی سجادہ نشین پاکپتن شریف نے کروائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مخدوم سید محمد حبیب عرفانی مدظلہ العالی کی دوسری کتاب آہنگ حیات کی رونمائی کی گئی۔یہ کتاب ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی صاحب کے پی ایچ ڈی کے تحقیقی مقالہ بعنوان عصر حاضر میں تعمیر سیرت کے لئے خانقاہ کا کردار کے موضوع پر ہے اور یہ پوری دنیا میں خانقاہی نظام پر پہلی پی ایچ ڈی ڈگری ہے۔ڈاکٹر عبدالرحیم احسن اسسٹنٹ پروفیسر ۔غلام فرید چشتی نے ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی کے پی ایچ ڈی اور کتاب بارے اظہارِ خیال کیا۔
32