ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)لاکھوں قربانیاں دیکر حاصل کئے جانیوالا ملک آج بھی حقیقی آزادی سے محروم ہے لیکن قوم اب مزید کسی کی غلامی کو برداشت کرنے کو تیارنہیں’ بچوں کے مستقبل کی خاطر پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ‘رانا آفتاب احمد خاں سابق صوبائی وزیر رہنما تحریک انصاف پی پی107 رانا آفتاب احمد خاں کی قیادت میں الیکشنکرا ملک بچا ئواور مہنگائی کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی رانا اسد آفتاب کے ڈیرے سے پینسرہ’ٹھیکریوالہ’سدھار’ائیر پورٹ سے سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد جٹ کے ڈیرے پرپہنچی جہاں انہوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے بھر پور استقبال کیا اور 64 ج ب جا کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کا جگہ جگہ بھر پور استقبال کیا گیا ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رانا آفتاب احمد’ رانا اسد آفتاب کا کہنا تھا ملک دن بدن معاشی بدحالی کا شکار ہو رہا ہے اور غریب عوام مہنگائی میں ڈوب رہی ہے ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں.ہم اپنی عوام کے ساتھ ہے۔
37