22

قرضوں کا اژدھا معیشت کو نگل رہا ہے

فیصل آباد(پ ر) انجمن تاجرا ن کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود نے کہا ہے کہ ملک میں ہیجان کی کیفیت سے کاروبار اور معیشت ا نتہائی مشکلات سے دوچار ہیں، جیل بھرو تحریک کے نام پر احتجاج سے سیاسی تنائو میں مزید اضافہ ہوگا اس لئے سیا سی جماعت کو اپنے اعلان پر نظر ثانی کرنی چا ہیے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیا ستد ان قوم میں اتحاد و یگانگت کی فضاء پیدا کرتے ہیں لیکن بد قسمتی سے پا کستان میں سیاست کو ایک د و سر ے سے نفرت کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔سیاستدانوں سے اپیل ہے کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے ایک پیج پر آئیں، ا صلاحات کے لئے فریم ورک تیار کیا جائے جس سے معیشت کا پہیہ گھوم سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں