قلات(نامہ نگار) قلات بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی 8 تک ریکارڈ کیا گیا قلات میں سیلاب سے متاثرہ افراد سمیت دیگر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، بازاریں سنسان لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، جبکہ شدید سردی میں گیس مکمل غائب جبکہ بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی، تفصیلات کیمطابق قلات میں بارش برفباری کے بعد سرد ہوائیں زور پکڑنے لگی سردی مزید بڑھ گئی قلات شہر و گردونواع میں گیس بدستور بند جبکہ بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے متبادل ذرائع ایندھن کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں ایل پی جی گیس سوختی لکڑی کی مانگ بڑھ گئی جبکہ منافع خوروں نے قیمت بھی بڑھا دی ہے سخت سردی میں بچے بوڑھے خواتین مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں عوامی حلقوں نے گیس بحالی کا مطالبہ کردیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر مزید چند روز برقرار رہنے کا امکان ہے۔
