چنیوٹ(نامہ نگار)قومی اسمبلی سے انسداد توہین صحابہ و اہل بیت بل کی منظوری تاریخ ساز فیصلہ ہے جو سنہری حروف میں لکھنے کے قابل ہے،اس بل کی منظو ری وقت کا تقاضا ہے،بل کو منظور کر نے والوں اور کوشش کر نے والوں او ر ممبران قومی اسمبلی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،بل کی منظوری عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے،ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثما نی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے قومی اسمبلی سے انسدادِ توہینِ صحابہ و اہل بیت بل کی منظوری کو تاریخ ساز فیصلہ قرار دیا۔
27