35

قومی اسمبلی میں واپس جاسکتے ہیں ‘ عمران خان

لاہور(بیوروچیف) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ نگران سیٹ کیلئے قومی اسمبلی میں واپس جا سکتے ہیں،شہباز شریف کی نیندیں اڑنے والی ہیں اب آئی ایم ایف سے انکے مذاکرات کامیاب نہیں ہونگے،باجوہ ڈاکٹرائن میںابھی تک کوئی کمی نہیں آئی، ملک کے موجودہ حالات کا حل مضبوط حکومت کرسکتی ہے، مارچ یا اپریل میں عام انتخابات دیکھ رہا ہوں،واضح اکثریت نہ ملی تو مخلوط حکومت بھی نہیں بنائوں گا۔ ان خیالات کااظہار سابق وزیراعظم عمران خان نے سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ رات پٹرول کی قیمتیںبڑھاناتھی مگر نہیں بڑھائی اب یہ بری طرح پھنس گئے ہیں اور آئی ایم ایف سے ان کی شرائط بھی پوری نہیں ہونگی یہ آئی ایم ایف کے پروگرام پر عمل نہیں کرسکے ایسے پروگراموں کیلئے ایک ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے جو موجودہ حکومت میں نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کی نیندیں اڑ چکی ہیں اور اس حکومت کو سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیا کریں کیونکہ اب یہ عوام میںجانے کے قابل بھی نہیں رہے ان کے پاس واحد حل صاف شفاف الیکشن ہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں واپس جاسکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں