49

قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے بھجوائے گئے پی ٹی آئی کے تمام نام مسترد

اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے تحریک انصاف کے بھجوائے گئے ناموں کو مسترد کردیا ۔ ذرائع الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ تحریک انصاف نے ان خواتین ارکان کے نام بھجوائے جو مستعفی ہو چکی تھیں ،قانون کے تحت خواتین نشستوں کیلئے نئے نام بھجوانے تھے ،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو نئے نام دینے کی ہدایت کردی ، ذرائع کاکہناہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں