39

قومی ایئر لائن میں سینکڑوں نئی بھرتیوں کی تیاری

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان انٹر نیشنل ا یئر لائن کی انتظامیہ نے مالی بوجھ قرار دے کر حا ل ہی میں 1924 تجربے کار ملا زمین کو فار غ کر دیا تھا جبکہ اب 250 نئی بھرتیوں کی منصو بہ بندی شرو ع کر دی ہے ۔سپریم کورٹ میں پیش کی گئی د ر خو است میں نئی بھرتی کے لیے تجربے کار ا و ر ہنر مند و ں کی کمی کا جواز پیش کیا گیا ہے ۔مجو ز ہ بھرتیوں کے بعد تنخواہوں کی مد میں ماہانہ سوا9کروڑ روپے کی ا دائیگی کی جائیگی۔ادارے کی جانب سے 2018ء میں نئی بھرتی پر سپریم کورٹ کی عائد کردہ پا بندی کے تناظر میں درخواست جمع کرائی گئی ہے ۔ ممکنہ نئی بھرتیوں کی فہرست میں80پا ئلٹس ،110فضائی میزبان،15ئی ٹی پر وفیشنلز، 30فنانس پروفیشنلز ،15مینجمنٹ پوز یشنز کی اسامیاں شا مل ہیں 2020ء میں و ی ا یس اسکیم کے تحت مالی افرادی بو جھ میں کمی کے نام پر1924ملازمین فارغ کیے گئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں