فیصل آباد(پ ر)دونوں ہاتھوں سے قومی خزانہ لوٹنے والوں نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے سودی نظام نے ملک کی جڑوں کو کھولا کر د یا ہے۔ ان خیالات کااظہارتحریک لبیک پاکستان کے نامزدامیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ NA-104 حافظ محمدابوبکرنے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ قوم صالح دیانتدار اور مخلص قیادت کا انتخاب کرے نظام مصطفی ۖ کے متوالے ”کرین ”کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ان شا اللہ 08فروری کا سورج ”کرین ” کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہوگا۔
