70

قومی دفاع کے استحکام میں تنظیم شہری دفاع کا کردار مسلمہ حقیقت ہے

سرگودہا(بیوروچیف) ہمارا انفرادی و اجتماعی وقار پاکستان سے وابستہ ہے۔فرد کی خوشحالی دراصل قوم کی خوشحالی سے وابستہ ہے جس طرح قطرے قطرے سے سمندر بنتا ہے اسی طرح ہر پاکستانی قومی ترقی کا حصہ دار ہے۔تعلیم و تربیت ہماری ترقی کے مینار ہے۔قومی دفاع کے استحکام میں تنظیم شہری دفاع کاکردارمسلمہ حقیقت ہے۔ان خیالات کااظہارچیف وارڈن سول ڈیفنس سرگودہاڈاکٹرہارون الرشیدتبسم نے تنظیم شہری دفاع گروپEکے زیر اہتمام منعقدہ ایک خصوصی اجلاس کے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں سید اسدعباس،مہرمحمدیونس، رانا ناصر سعید، اورنگ زیب وقاص،محمد سجاد،مس اقرار،عثمان بٹ نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے مزید کہاکہ پاکستان کے جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کادفاع وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔اقتدارتبدیل ہوتے رہتے ہیں لیکن ریاست کاوجودقائم رہتاہے ۔ تنظیم شہری دفاع کے رضاکاربے لوث،مخلص اورمحب وطن ہیں۔بغیرکسی مالی مفادکے وہ وطن عزیزکی خدمت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں