36

قومی شاہرائوں کو محفوظ تر بنانا موٹرویز پولیس کا اولین فرض ہے

گوجرہ(نامہ نگار)قومی شاہراؤں کو محفوظ سے محفوظ تر بنانا موٹرویز پولیس کا فرض ِاولین ہے۔ موٹروے پر بارش اور فوگ آگاہی کے سلسلے میں سیکٹر کے تمام پلازہ جات پر بریفنگ کاسلسلہ جاری۔ سیکٹر کمانڈر جاوید اقبال چدھڑ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کے ویژن کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر جاوید اقبال چدھڑ کے حکم پر بارش اور فوگ کی آگاہی کے سلسلہ میں سیکٹر کے تمام پلازہ جات پر بریفنگ جاری۔ ایم فور سیکٹرـI کے تمام پلازہ جات پر موٹروے پر سفر کرنے والے شہریوں میں بارش اور فوگ کی آگاہی کے سلسلہ میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے جارہے ہیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔سیکٹر کمانڈر جاوید اقبال چدھڑ نے کہا کہ تمام اقدامات مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ شہری موٹروے پر دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پو لیس کی ہیلپ لائن 130 پر کال کریں یا سمارٹ فون ایپلیکیشن ہمسفر ایپ سے مدد حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں