لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کا برا وقت چل رہا ہے، امید کرتے ہیں اچھا وقت جلد آئے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد نے ایک بیان میں کہا کہ سب کی خواہش ہے پاکستان میں کرکٹ بہتر ہو، کوشش کریں گے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اچھے لڑکے مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو بہتر کرنے کیلئے سب کو کام کرنا ہوگا، ٹیم کا برا وقت چل رہا ہے امید کرتے ہیں اچھا وقت جلد آئیگا، مشکل وقت کے بعد ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم کھڑی ہوتی ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ بہتر سے بہتر ہونی چاہیے، ملک بھر سے اچھے لڑکے سلیکٹ کر کے ان کو آگے لائیں گے۔
10