شان مسعود کا ولیمہ شادی کے 6 روز بعد 27 جنوری بروز جمعے کو ہوگاقومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور اسٹار بلے باز شان مسعود کی شادی 21 جنوری کو پشاور میں ہوگی۔32 سالہ بائیں ہاتھ کے اسٹار بلے باز شان مسعود کی شادی پشاور سے تعلق رکھنے والی میشے خان سے طے ہوگئی ہے۔کرکٹر کے ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آچکا ہے جس کے مطابق ان کا ولیمہ شادی کے 6 روز بعد 27 جنوری بروز جمعے کو ہوگا۔شان مسعود کے ساتھی کھلاڑی اور دیگر معروف شخصیات بھی ان کی شادی میں شرکت کریں گی۔شان مسعود نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے 25 ٹیسٹ میچ، 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
78