26

قومی یوتھ کنونشن میں فیصل آباد کے نوجوان بڑی تعداد میں شرکت کرینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ضلعی صدر چوہدری سہیل شوکت کی رہائش گاہ پر قومی یوتھ کنونشن کے سلسلہ میں ضلعی عہدیداران کی میٹنگ ہوئی جس میں ضلع 2 صدر تحریک منہاج القران ملک سرفراز قادری نے خصوصی شرکت کی’ اس کے علاوہ میاں شیراز ستار’ حافظ غلام مصطفی قادری’ عمر علوی’ عمر فاروق’ ملک مبشر قادری کے علاوہ دیگر عہدیداران نے شرکت کی’ اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری سہیل شوکت’ جنرل سیکرٹری میاں شیراز ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد سے 21 جنوری بروز ہفتہ قومی یوتھ کنونشن میں بڑی تعداد میں نوجوان شرکت کریں گے’ یوتھ کنونشن میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے علاوہ مرکزی قائدین خطاب فرمائیں گے’ منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان میں نوجوانوں میں بیداری شعور مہم جاری ہے جس کے بڑے مثبت اثرات آ رہے ہیں’ نوجوان جوق در جوق پورے پاکستان میں منہاج القرآن یوتھ لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں’ چوہدری سہیل شوکت نے تمام عہدیداران کی اپنے گھر پر تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا’ قومی یوتھ کنونشن کے سلسلہ میں تمام ضلعی عہدیداران نے تمام پی پی حلقہ جات میں رابطے مکمل کر لئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں