34

قوم اس مرتبہ دیانت دار قیادت کو آگے لائے’ خوشی محمد جٹ

کمالیہ (نامہ نگار) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 122 چوہدری خوشی محمد جٹ نے کہا ہے کہ انتخابی سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت، مسائل کا حل ہے۔ملکی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہنا چاہئے۔ اس مرتبہ طاقت نہیں سیاسی شعور سے فیصلہ ہوگا۔ پاکستان کو بچانے کیلئے دیانت دار اور اہل قیادت منتخب کرنے کا آخری موقع ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 75 سالوں میں مخصوص افرا د اور مخصوص جماعتوں نے سیاسی اجارہ داری قائم کررکھی ہے، اس اجارہ داری کو ختم کرنا ہی اصل مقصد ہے۔سیاسی جماعتیں طاقت دکھا کر عوام کو اپنی جانب راغب کرنا چاہتی ہیں، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقتدر طبقات بھوک کی شدت اور غربت کے دکھ کو کبھی نہیں سمجھ سکتے۔اللہ نے مجھے اپنے نعمتوں سے نوازاہے، اس کے لئے میں اللہ تعالٰی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں