سرگودھا (بیورو چیف) دہشتگردوں کیخلاف ہونیوالی بلا امتیاز کاروائیاں پر امن پنجاب کی ضمانت ہیں پاک فوج کی جانب سے کئے جانیوالے آپریشن کے دوران کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کیا انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کو خون میں نہلانے والے سفاک درندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ناصر محمود سہگل نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب ‘ رد الفساد کے حوالے سے عسکری قیادت’ حکومت اور پارلیمانی قوتوں کے مابین مکمل ہم آہنگی ہے اور اس ضمن میں کسی بھی محب وطن شہری کی کوئی دوسری رائے نہیں پوری قوم دہشت گردوں کو نیست و نابود دیکھنا چاہتی ہے ناصر محمود سہگل نے کہا کہ ہمارا مقصد شہر کی تعمیر و ترقی ہے۔
