20

قوم شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی ‘ وزیراعظم

اسلام آباد (بیوروچیف )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پاکستان ایران سرحد پر دہشت گردی کے واقعے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی شدید مذمت کرتا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ قوم فرض کی ادائیگی میں اپنے شہید سپاہیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ایران اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کی سرزمین سرحد پار حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔ علاوہ ازیں وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاںنے پنجگور میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔وزیرداخلہ کا دہشت گردوں کے حملے میں شہید چار سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وطن کے بیٹے اپنے لہو سے عوام کی سلامتی کا خراج دے رہے ہیں، سلام پیش کرتے ہیں وزیرداخلہ کا شہدائ کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی۔وزیر داخلہ نے کہاکہ قوم شہدائ کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی، دہشت گردوں کو مٹا کر دم لیں گے ۔وزیرداخلہ کی شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں