23

قوم عمران نیازی کی منفی سیاست تنگ ہے

اسلام آباد (بیوروچیف)وزیراعظم محمدشہبا ز شریف نے کہا ہے کہ حکومت امن وامان کو یقینی بنانے کیلیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ،عوام عمران نیازی کی منفی سیاست سے تنگ ہیں ،یہ شخص سیاست میں گالم گلوج اور تشدد کو مسلسل فرو غ دے رہا ہے ،خود زمان پارک میں چھپا بیٹھا اور کارکنوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہا ہے ،عدالتوں میں پیش ہونے سے بچنے کیلیے روز نئے ڈرامے کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات میں کیا ۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے اتوار کے روز ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں پاکستان ریلوے اور ایوی ایشن کے امور اور ملک اور پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا نوازشریف نے ہر تحریک کی خود قیادت کی کارکنوں سے پہلے جیل گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں