لاہور (بیوروچیف) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم(CVE) بلاک کا بھی وزٹ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ دی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مختلف شعبوں کے سٹاف سے ملاقات کی اور عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی سرکوبی میں سی ٹی ڈی پنجاب کا کردار قابل تعریف ہے۔سی ٹی ڈی پنجاب کی آپریشنل اور انٹیلی جنس استعداد کار بڑھانے کے لئے جدید ترین ہتھیار اور ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی۔ سی ٹی ڈی فورس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارا ہراول دستہ ہے۔ انسداد دہشت گردی فورس نے صوبے میں قیام امن کیلئے شاندار کارہائے نمایاں سرانجام دیئے۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے سی ٹی ڈی کی خدمات لائق تحسین ہیں۔دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں سی ٹی ڈی کے افسروں اور جوانوں کے جذبے اور بہادری کو سراہتے ہیں۔قیام امن کیلئے سی ٹی ڈی کے دلیر افسروں نے اپنی جانیں بھی قربان کی ہیں۔ قوم کو پاک دھرتی کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار سی ٹی ڈی کے افسر اور اہلکار ہمارے ہیرو ہیں۔ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کے لان میں موسم بہار کی شجرکاری کا پودا بھی لگایا ۔ انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اطلاعات، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سپیشل سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
71