34

قوم کی عظیم بیٹی کے نام پر ”ارفع ٹیچر چیٹ بوٹ” کا افتتاح

لاہور(بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قوم کی ہونہار بیٹی ارفع کریم کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک فیروز پور روڈ کا دورہ کیا اور عظیم قوم کی عظیم بیٹی ارفع کریم سے منسوب ”ارفع ٹیچرچیٹ بوٹ” کا افتتاح کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے ارفع کریم کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ارفع کریم ٹیکنالوجی انکیو بیٹرکا دورہ کیا اور ارفع کریم فاؤنڈیشن کی آئی ٹی کے فروغ میں کاوشوں کو سراہا۔ارفع کریم فاؤنڈیشن کی ٹیم کا وزیراعلیٰ محسن نقوی سے تعارف کرایا گیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ارفع کریم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں ہوسکتا۔ ڈیجیٹلائزیشن اور آئی ٹی ایجوکیشن کے ویژن کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ارفع ٹیچرچیٹ بوٹ”دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت امیج کو ابھارنے اور ساکھ کو بہتر بنانے میں معاون ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں