18

قوم کے اصل لیڈر نوازشریف کسی بھی وقت آنیوالے ہیں

فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ ن کے مرزی رہنمااسراراحمدمنے خا ن نے کہا ہے کہ قوم کے اصل لیڈر اور ملک کومعاشی بحران سے نکالنے و الے میاں نوازشریف کسی بھی وقت واپس آنے اور خونی و جنونی نام نہاد لیڈر جیل جانے والے ہیں۔یہ لو گ ظل شاہ جیسے سیاسی ڈراموں سے وہ عوامی حمایت حاصل نہیں کر سکتے۔ سہولت کار اپنے کردار سے بے نقاب ہو رہے ہیں۔ امید ہے ا ب جھوٹ اورانتشار کی سیاست کرنیوالے رسوا ہوں گے۔ورکرزکنونشن میں مسلم لیگی کارکنوں کے علاوہ عوام نے بھر پور شرکت کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔ اب الیکشن 2018 کی طرح نہیں ہوں گے۔ قوم کو دھوکہ دینے اور وعدوں ، دعووں سے منحرف ہونے والے ٹولے کو ہر سطح پرشکست دیں گے۔جوگرفتاری کے خوف سے چارپائی کے نیچے چھپ جائے اور اپنی حفاظت کے لئے خواتین و کارکنان کا سہارا لیتے ہیں وہ نہ ٹانگ سے پلستر اتاریں گے نہ عوام میں جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں