سرگودھا (بیورو چیف) قیادت نے ہمیشہ ملکی مفاد میں قدم اٹھایا ہے اور جن لوگوں کو ٹکٹ نہیں دیا ان کی وفائیں اہل حلقہ نے دیکھ لی ہیں جس سے ثابت ہے کہ یہ وفائیں صرف ٹکٹ تک محدود تھیں اور جن حلقوں میں قیادت کے فیصلوں کی نفی کی جارہی ہے وہ لوگ اپنی سیاست کا بیڑہ غرق خود کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا
