ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) کمشنر ڈیرہ نثار احمد خان نے کہا ہے کہ سرکاری محکمہ جات کی طرف سے تاجر برادری سے کسی قسم کی کوئی ز یا دتی برداشت نہیں کرینگے ‘ کاروبار کے بہترین و ا قعوں کی فراہمی کیلئے تاجر تنظیموں کی مشاورت سے کام کیا جائیگا’علاقہ میں امن ہوگا توکاروبار تر قی کریگا ‘ علاقہ میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا ‘ان خیا لا ت کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں معروف کا روباری شخصیت و جے یو آئی کے رہنما کفیل احمد نظامی سے ملاقات کے دوران کیا ‘ اس موقع پر کفیل احمد نظامی نے کمشنر ڈیرہ نثار احمد خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ‘ اس موقع پر کفیل احمد نظامی نے کہا کہ کمشنر ڈیرہ نثار احمد خان کی تعیناتی سے علاقہ میں ترقیاتی کام ہونگے اور سرکاری محکمہ جات کی کارکردگی پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے ‘عوام کے مسائل حل ہونگے۔
34