39

قیام امن کیلئے نوجوانوں میں باہمی برداشت ورہم آہنگی کو فروغ دینا ضروری ہے

سرگودھا (بیوروچیف) نوجوانوں کے ذ ر یعے پاکستان میں امن و امان کے فروغ کیلئے سرگودھا یونیورسٹی میں ”پاکستان میں قیامِ امن کیلئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی ضرورت” پر ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا نفر نس کے انعقاد میں، حکومتِ پاکستان اور انٹر نیشنل اسلا مک یونیورسٹی،اسلام آباد کے پیغامِ پاکستان سنٹر فار پیس نے سرگودھا یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کیا۔ کانفرنس کے ذریعے ہشتگر د ی، شدت پسند ی اور فرقہ واریت کے خلاف نو جوانوں کی کردار سا زی کی گئی۔ کانفرنس میں ڈ ا ئریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ا نٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء ا لحق، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پر و فیسر ڈاکٹر غلام عباس گوندل، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ علوم ِ اسلامیہ ڈاکٹر فیروز الدین شاہ، یو نیو ر سٹی آف لاہور سے تہمینہ رانجھا، فادر کیتھولک چر چ سرگودھا ڈیوڈ جان، فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں