29

قیام امن کیلئے پٹرولنگ پولیس اہلکار ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں

کمالیہ(نامہ نگار) ڈی ایس پی پٹرولنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ مہر سعید سیال نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس اہلکاران پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس ہوکرعوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے اپنے فرائض محنت اوردیانتداری سے سر ا نجا م دے رہے ہیں پٹرولنگ پولیس کے نوجوان قا نون کی پاسداری اوراخلاق کااعلیٰ نمونہ پیش کر کے پولیس کے وقارکومسلسل بلندکررہے ہیں پو لیس کے فرائض احسن طریقے سے سرانجام د ینے سے امن کوبھرپورفروغ مل رہاہے محکمہ پو لیس کے نوجوان غیرجانبداری،پیشہ ورانہ مہا ر ت،خوش اخلاقی اورفرض شناسی کے ساتھ سا تھ ا پنی جان پرکھیل کرملک دشمن عناصرکے خلاف کا روائیاںکرکے ملک کے استحکام اورسا لمیت کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں دلیر،فرض شناس اورجرات مندپولیس کے نوجوان ہمار ے محکمہ کااثاثہ ہیں سماج دشمن عناصرکے خلاف سینہ سپرہوکراپناقومی فریضہ نبھارہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں