37

قیام امن کے لئے شفاف الیکشن کا انعقاد ضروری ہے

فیصل آباد(پ ر) جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر حافظ محمدنویداعوان،جنرل سیکرٹری میاں فاروق احمدنے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے شفاف الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔حقیقی عوامی مینڈیٹ سے محروم کمزور حکومت ملک کے مسائل حل نہیں کرسکے گی۔ ملک تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے، گزشتہ سات دہائیوں سے عوام کو محروم رکھا گیا، نام نہاد جمہوری حکومتوں اور مارشل لاز کے ادوار میں دوفیصد اشرافیہ کی دولت اور جائیدادوں میں اضافہ ہوا، غریب غریب ترہوتا گیا، مالدارمزید نے مال بنایا۔ سابقہ حکمران جماعتیں ملک کے مسائل کی برابر کی ذمہ دار ہیں، خاندانوں کی حکمرانی کے بجائے جمہور کی حکمرانی قائم کرنا ہوگی، اسی سے ہی مسائل حل ہوں گے۔ ملک کا مسئلہ وسائل کی کمی نہیں، گڈ گورننس، قانون کی حکمرانی اور احتساب کا نہ ہونا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں